پریانکا کے انٹرویو میں اہم انکشافات

منگل 23 اگست 2016 13:24

پریانکا کے انٹرویو میں اہم انکشافات
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست۔2016ء) بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار دنیا کی کامیاب شخصیات میں ہوتا ہے، پریانکا چونتیس سال کی عمر میں بالی وڈ کے بعد اب ہالی وڈ میں بھی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔بولی وڈ کی دیسی گرل کے ہالی وڈ میں بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں ، پریانکا چوپڑا اپنی شاندار اداکاری سے خوب نام کما رہی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے اپنے کئیریر کے حوالے سے اہم انکشافات کرڈالے،دیسی گرل نے بتایا کہ ایک لاپرواہ سی لڑکی پریانکا کیسے پرعزم خاتون بنیں۔دیسی گرل کہتی ہیں کہ انہوں نے خود پر بھروسہ کر کے اپنے کیرئیرمیں کامیابی ،ناکامی، خوشی ،غمی دکھ سب کچھ دیکھا۔پریانکا چوپڑا نے اپنے کیریئر میں ماڈلنگ اوراداکاری کے ذریعے بے پناہ کامیابی حاصل کیں۔ مس ورلڈ کاتاج سجائے پریانکا چوپڑا نے دو ہزار دو میں پہلی فلم اعتراض پر بیسٹ فیمیل ڈیبیو ایوارڈ حاصل کیا۔پریانکا چوپڑا نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی کامیابی حاصل کیں۔ ان کا گائے ہوئے گانے اِن مائی سٹی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے۔

متعلقہ عنوان :