پنجاب بھر میں ایم کیو ایم کے ضلعی دفاتر کو سیل کرنے کا فیصلہ، مراسلہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 13:22

پنجاب بھر میں ایم کیو ایم کے ضلعی دفاتر کو سیل کرنے کا فیصلہ، مراسلہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : پنجاب بھر میں ایم کیو ایم کے ضلعی دفاتر کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ایم کیو ایم کے ضلعی دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق ایم کیو ایم کے دفاتر کر بند کر دیا جائے۔ مراسلے میں موقف اپنایا گیا کہ ایم کیو ایم کے دفاتر کھُلے رہنے سے نقص امن کا خدشہ ہے جس کے سبب انہیں بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔