بالی وڈ فلمسٹار سلمان خان کی بہن ارپیتا شرما کے گھر چوری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 13:09

بالی وڈ فلمسٹار سلمان خان کی بہن ارپیتا شرما کے گھر چوری

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : بالی فلمسٹار سلمان خان کی بہن ارپیتا شرما کے گھر چوری کی واردات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق چور ارپیتا خان شرما اور ان کے خاوند کی غیر موجودگی میں ان کے گھر میں گھُس پر 3 سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات لے گئے۔

(جاری ہے)

چوری کا مقدمہ کھر پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ اس چوری کے پیچھے ارپیتا کے گھر میں کام کرنے والی بائی آفصہ کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے۔ ارپیتا کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی آفصہ 30 جولائی سے غائب ہے۔ پولیس نے کام والی کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :