اپنی محنت سے شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں ‘پرفارمر آفر ین پری

منگل 23 اگست 2016 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست۔2016ء) پرفارمر آفر ین پری نے کہا ہے کہ اپنی محنت سے شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں ‘شوبز میں کامیابیاں نصیب کے ساتھ اور بھرپور محنت سے حاصل ہوتی ہیں جنہوں نے بھی اپنے سینئر زکی خدمت کی اس کو شوبز کی دنیا میں پہچان ضرور ملی ہے۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی گفتگو میں آفرین پری نے کہا کہ شوبز میں کامیابی کے چو ر دوزارے بھی ہوتے ہیں لیکن ان میں داخل ہونے والوں کا حال بھی چوروں جیسا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یں نے اپنے کیریئر کی ابتدا سے لیکر آج تک صرف محنت کو اپنا شعار بنارکھا ہے اوراسی وجہ سے شوبز کی دنیا میں مجھے عزت اور شہرت ملی ہے‘ میں صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں کسی کے کام پرحسد کرنے کی بجائے داد دیکر خوشی محسوس ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :