جدہ: بھاری مقدار میں کھیلوں کا جعلی سامان ضبط

منگل 23 اگست 2016 13:03

جدہ: بھاری مقدار میں کھیلوں کا جعلی سامان ضبط

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) : وزارتِ صنعت و تجارت اور جنرل ایڈ منسٹریشن آف سپورٹس( جی اے ایس) نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مملکت کی مقامی مارکٹیوں سے کھیلوں کی 71,157اشیاء ضبط کر لیں۔جی اے ایس کی ٹیموں نے دو ہفتوں میں تقریباََ 558 دکان مالکان پر جعلی اشیاء بیجنے پر جرمانے عائد کیے ۔

(جاری ہے)

جی اے ایس کی ٹیموں نے مختلف دکانوں پر ڈسپلے کی گئی جعلی اشیاء کو بھی ضبط کیا۔ وزارتِ تجارت نے جعلی اشیا کی فروخت میں ملوث دکان مالکان پر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے تحت مقدمات قائم کر دیئے ہیں۔جی اے ایس کے ترجمان کا کہناتھاکہ ہم اس طرح کی کاروائیاں کرتے رہیں گے۔ جعلی اشیا کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف ہر ممکن کاروائی کی جائے گی۔