ماضی کی مشہور فلم ’بن حر‘ کے ری میک کا امریکی باکس آفس پر ناکام

منگل 23 اگست 2016 13:03

ماضی کی مشہور فلم ’بن حر‘ کے ری میک کا امریکی باکس آفس پر ناکام
لاس اینجلس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست۔2016ء ) ماضی کی مشہور فلم ’بن حر‘ کے ری میک کا امریکی باکس آفس پر آغاز متاثر کن نہیں رہا۔ایک بڑے بجٹ سے بنائی جانے والی یہ فلم باکس آفس پر پانچویں نمبر پر رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس فلم کا بجٹ تقریباً 10 کروڑ ڈالر تھا اور اپنے پہلے ہفتے میں یہ صرف ایک کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا کاروبار کر سکی ہے۔

خیال رہے کہ یہ پانچواں موقع ہے جب لی والس کے اس ناول کو فلمی شکل دی گئی ہے۔سنہ 1907 میں پہلی بار لی والس کی تحریر کو فلمی شکل دی گئی تھی تاہم یہ بغیر آواز والی فلم تھی۔’بن حر‘ پر بننے والی پہلی بڑی ہٹ فلم 1959 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں مرکزی کردار چارلٹن ہیسٹن نے ادا کیا تھا۔بن حر کے اس حالیہ ری میک میں مرکزی کردار ادا کرنے والوں میں جیک ہیوسٹن کے علاوہ مورگن فری مین اور روڈریگو سانٹرو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی باکس آفس پر اس وقت پہلے نمبر پر’سوسائیڈ سکواڈ‘ ہے اور یہ فلم دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کر چکی ہے۔باکس آفس پر دوسرے نمبر پر اینیمیٹڈ فلم ’ساسج پارٹی‘ ہے یہ فلم ایک کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ایک کروڑ 30 لاکھ سے کچھ زیادہ بزنس کے ساتھ ’وار ڈاگز‘ تیسرے نمبر پر ہے۔ وار ڈاگز ایک کامیڈی فلم ہے جس میں دو عام نوجوانوں کو افغانستان میں موجود امریکی اتحادیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا ٹھیکہ مل جاتا ہے۔ اس فلم نے ایک کروڑ 43 لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔چوتھے نمبر پر اس وقت ’کو بو اینڈ دا ٹو سٹرنگز‘ ہے۔ یہ فلم ایک کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :