اپنا مذاق اڑانے پر ٹائیگر شیروف بچپن میں پھوٹ پھوٹ کررویا کرتے تھے

منگل 23 اگست 2016 12:59

اپنا مذاق اڑانے پر ٹائیگر شیروف بچپن میں پھوٹ پھوٹ کررویا کرتے تھے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست۔2016ء) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے وہ اپنا مذاق بنائے جانے پر بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رویا کرتے تھے تاہم اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔بالی وڈ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق ’ہیروپنتی‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے ٹائیگر بچپن میں اپنے نام اور خدوخال کا مذاق بنائے جانے پرپھوٹ پھوٹ کر رو دیا کرتے تھے، تاہم اب انہو ں نے اپنی مشکلات کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے۔

(جاری ہے)

ماضی کے معروف اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر نے ’ہیروپنتی‘ سے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز کیا اور ’باغی‘ جیسی کامیاب فلم کے بعد اب وہ ’فلائنگ جٹ ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔اپنے منفرد خدوخال‘ خوبصورت اور متناسب باڈی اور انتہائی عمدہ ڈانس پرفارمنس کی بنا پر ٹائیگر فلم بینوں بالخصوص خواتین کے دلوں میں ایک منفرد مقام پیدا کرچکے ہیں اورلگتا ہے کہ ان کی کامیابیوں کا سفر ایک طویل عرصے تک جاری رہے گا۔گزشتہ روز ٹائیگر شیروف نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی آنے والی فلم کے ایک گانے پر کیے جانے والے ڈانس کی ریہرسل کرتے نظر آرہے ہیں۔