اداکارہ صوفیہ احمد کی طویل عرصے کے بعد عوامی اجتماع میں شرکت ، بیوٹی سیلون کا افتتاح کیا

منگل 23 اگست 2016 12:52

اداکارہ صوفیہ احمد کی طویل عرصے کے بعد عوامی اجتماع میں شرکت ، بیوٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء)اداکارہ صوفیہ احمد نے طویل عرصے کے بعد عوامی اجتماع میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق صوفیہ احمد نے گزشتہ روز گارڈن ٹاؤن میں ایک بیوٹی سیلون کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب کے دوران صوفیہ احمد کے ہمراہ گلوکار علی عباس ایف ایم ریڈیو کے آر جے ڈاکٹر اعجاز وارث و دیگر فنکار بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوفیہ احمد کا کہنا تھا کہ خوبصورت نظر آنا ہر انسان کا حق ہے اور آج کے جدید دور میں انسانی چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے بیوٹی سیلون اپنا کام احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔آج کسی بھی خوشی کی تقریب میں شرکت سے قبل بیوٹی سیلون جانا ضروری ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جس بیوٹی سیلون کا افتتاح کیا ہے خدا کرے کہ بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہو تاکہ جب تک بیوٹی پارلر چلتارہے تومیرا نام بھی لازمی آتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اداکاری میں وقفہ میں نے خود ڈال رکھا ہے ، بہت جلد میں دوبارہ ٹی وی سکرین پر نظرآؤں گی ۔اس موقع پر بیوٹی سیلون میں شریک مہمانوں کی خاطر تواضع بھی کی گئی۔