ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 12:25

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقدمے میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود کارکنان اور رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ اور میڈیا ہاوس پر حملے کا علیحدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد افراد کی فہرست لمبی ہے۔