لندن میں بھی قائد ایم کیو ایم کے خلاف شکایات کے انبار
منگل 23 اگست 2016 12:23
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست۔2016ء) پاکستان مخالف تقاریر اور میڈیا ہاوٴسز پر حملے کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد سمندر پار پاکستانیوں نے بھی قائد ایم کیو ایم کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔لندن کے ایک رہائشی محمد چوہدری نے ایک لاکھ سے زائد دستخط والی ایک شکایت لندن پولیس کو جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان میں موجود لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں، ان کی اشتعال انگیزی سے پاکستان میں جانی و مالی نقصان کا باعث بن رہا ہے، انھیں فوری طور پر پاکستان بدر کیا جائے۔
اس کے علاوہ اولڈ ہم میں بھی پاکستانی نڑاد راجہ نقاش نامی نے بھی ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے خلاف پولیس کو درخواست جمع کرائی۔(جاری ہے)
راجہ نقاش کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے پاکستانی اداروں کے خلاف بیان دے کر انھیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔اس کے علاوہ اوور سیز پاکستانیوں نے میٹروپولیٹنس پولیس کو بذریعہ فون اور ای میل شکایات کے انبار لگا دیئے جب کہ پولیس اسٹیشن جا کر بھی شکایات درج کرائیں جس پر میٹرو پولیٹن پولیس کو شکایت درج کرانے کے لئے ای میل جاری کرنا پڑا۔
اوور سیز پاکستانیز نے ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقاریر میٹروپولیٹن پولیس کو ارسال کیں جس کا ترجمہ پولیس خود کرائے گی۔ میٹروپولیٹن پولیس کا اسپیشل آپریشن 15 شکایات کا جائزہ لے گا، اسپیشل آپریشن 15 انسداد دہشت گردی کے معاملات دیکھتا ہے۔ اس کے علاوہ لندن میں پاکستانی کمیونٹی نے ایم کیو ایم قائد کے خلاف ٹین ڈاوٴننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان بھی کیا ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.