دبئی:آر ٹی اے نے الصوفہ الغربی سٹریٹ یو ٹرن کھولنے کا عندیہ دے دیا

منگل 23 اگست 2016 12:14

دبئی:آر ٹی اے نے الصوفہ الغربی سٹریٹ یو ٹرن کھولنے کا عندیہ دے دیا

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی( ار ٹی اے ) نے دبئی مرینا میں دبئی ٹرام ٹریک کے ساتھ الصوفہ ء الغربی یوٹرن کو اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں کھولنے کا عندیہ دے دیاہے ۔ آر ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بڑے علاقے میں ٹرام کے ساتھ پیش آنے والے حادثات کی روک تھام کے لیے یوٹرن کے ساتھ بہترطریقے سے حادثات کی شرح صفر پر لانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے الصرویاء الصوفہ سٹریٹ کے یوٹرن کھولنے اور بہتر ملنے کے بعد الغربی یوٹرن کو بھی عام ٹریفک کے لیئے کھول دیا جائے گا۔اسکے علاوہ المرصاء الصیوراء سٹریٹ اور المرصاء الاشرطہء سٹریٹ جون 2016 میں کھول دی گئی تھیں۔ ترجمان نے مقامی اخبار ی رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیمیں ہمہ وقت ٹرام کے راسطے میں آنے والے انٹرسیکشنز پر تحقیق کرتی رہتی ہیں ۔ ٹرام کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ کے لیے 100سے زائد ایشوز حل کیئے گئے ہیں۔ہم نے ان تمام یوٹرنز پر نیا سگنل سسٹم نصب کیاہے ۔ جس سے ٹرام کے ساتھ پیش آنے والے حادثات کی روک تھام ممکن ہو گی۔