بڑا دن ہو گا جب قدم پاکستان کی سرزمین کو چھوئیں گے‘ انیل کپور

منگل 23 اگست 2016 12:05

بڑا دن ہو گا جب قدم پاکستان کی سرزمین کو چھوئیں گے‘ انیل کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست۔2016ء)بالی ووڈ کے لکھن انیل کپور پاکستان آنے کی بھرپور خواہش رکھتے ہیں۔ کہتے ہیں جس دن ان کے قدم پاکستان کی سرزمین کو چھوئیں گے وہ ان کی زندگی کا اہم ترین دن ہوگا۔ ہزاروں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے لکھن انیل کپور نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں جس دن ان کے قدم پاکستان کی زمین کو چھوئیں گے وہ دن ان کی زندگی کا سب سے اہم دن ہو گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انیل کپور کا کہنا تھا کہ پاکستان ان کے آباوٴاجداد کی سرزمین ہے اور وہ یہاں آنے کے لیے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان میں اپنے پرستاروں کے درمیان ہونگے۔ انیل کپور کے آباوٴاجداد کا تعلق پشاور سے تھا اور ان کے والد کی پیدائش بھی 1925ء میں پشاور میں ہوئی تھی۔