قوم کی بہادر بیٹی ’ایک تھی مریم‘ ٹریلر جاری

منگل 23 اگست 2016 12:00

قوم کی بہادر بیٹی ’ایک تھی مریم‘ ٹریلر جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست۔2016ء) پاکستانی ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’ایک تھی مریم‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس کے ذریعے قوم کی بہادر بیٹی مریم مختار کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔اس ٹریلر میں مریم مختار کی زندگی پیش کی گئی جو اپنے خوابوں کو پورا کرتے ہوئے پاکستان کی فائٹر پائلٹ بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریلر میں مزید دکھایا گیا کہ ان کی والدہ ان کی سب سے بڑی سپورٹ تھیں جن کی وجہ سے مریم ہر مشکل کو پار کرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچی۔

یاد رہے کہ 23 سالہ مریم مختار اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھیں۔اس فلم میں صنم بلوچ مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گی۔مریم مختار کے لیے خراج تحسین کے طور پر بنائی جانے والی یہ فلم 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :