ریاض:کراؤن پرنس کی طرف سے پیٹرول اسٹیشن پر ممکنہ آتشزدگی کو روکنے والے سعودی شہری کے لیے انعام کا اعلان

منگل 23 اگست 2016 11:52

ریاض:کراؤن پرنس کی طرف سے پیٹرول اسٹیشن پر ممکنہ آتشزدگی کو روکنے والے ..

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) : سعودی کراؤن پرنس محمد بن نائف نے سعودی نوجوان کو اپنی زندگی داؤ پر لگاکر ایک پیٹرول اسٹیشن سے جلتی ہوئی کار کو دور کھینچ لینے اور ممکنہ حادثے کو روکنے پر انعام دیا۔

(جاری ہے)

سعودی شہری رشید النفی کو بہادری پر کراؤن پرنس کی طرف سے بھاری انعام اور اعزازی سند پیش کی گئی . تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی دارلحکومت ریاض سے تقریباََ260کلومیٹر دور الضلفی کے علاقے میں ایک پیٹرول اسٹیشن پر کار میں پیٹرول ڈلواتے ہوئے اچانک آگ بھڑ ک اٹھی ۔

کار میں موجود ڈرائیور کار چھوڑ کو بھاگ گیا۔لیکن اسی لمحے ایک سعودی نوجوان نے آگے بڑھ کر کار کو رسی باندھی اور کار کو پیٹرول اسٹیشن کی حدود سے دور لے گیا۔ سوشل میڈیا پر پیٹرول اسٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو دیکھنے والے ہزاروں افراد نے سعودی شہری کی اس بہادری اور حاضر دماغی کی تعریف کی ہے ۔