ایم کیو ایم کے دفاتر سیل 50 سے زائد کار کن زیر حراست

منگل 23 اگست 2016 11:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) کراچی میں ایم کیو ایم کے مختلف علاقوں میں واقع سیکٹرز آفس کو سیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف کارروائیوں میں 50سے زائد کارکنان اور عہدے داروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔رات گئے رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع رینجرز کے سیکٹرز آفس پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

متحدہ کے لیاری سیکٹر، رنچھوڑ لائن سیکٹر، برنس سیکٹر، پی آئی بی سیکٹر، سوسائٹی، محمود آباد، ڈیفنس، گلبہار، ناظم آباد سیکٹر، نیو کراچی سیکٹر، سرجانی سیکٹر، گلشن سیکٹر، گلستان جوہر سیکٹر، عزیز آباد سیکٹر، لیاقت آباد سیکٹر اورملیر سیکٹر کو بھی سیل کردیا۔ کارروائیوں کے دوران دفاتر میں موجود کمپیوٹر اور دستاویزات کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں میں 50 سے زائد کارکنان اور عہدیداروں کو گرفتار کرلیا ہے۔