ایم کیوایم رہنماؤں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے پیغامات

منگل 23 اگست 2016 11:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) قائد ایم کیو ایم کی ملک دشمن تقریرکے بعد ایم کیوایم کے رہنماوں نے ایک ایک کرکے پاکستان زندہ باد کیپیغامات جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔ایم کیوایم کے رہنمابابرغوری نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہاہے کہ پاکستان زندہ باد۔

(جاری ہے)

فیصل سبزواری نے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان زندہ باد، جبکہ طاہرمشہدی کہتے ہیں کہ پاکستان کیلئے خدمات پرفخرہے،پاکستان زندہ باد۔

رشید گوڈیل نے کہا کہ میں صرف اور صرف ایک پاکستان پر یقین رکھتا ہوں ، میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور کچھ نہیں۔ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی سید خالد احمد نے بھی پاکستان زندہ بادکاپیغام بھیجا۔پارٹی کے سینئر رہنما سلیم شہزاد نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیشہ پاکستان سے محبت کرو،پہلے پاکستان پھرکوئی اور۔پاکستان سب سے پہلے ہے اور یہ بات حتمی ہے۔