لاہور ہائیکورٹ نے زمیندار کی قید سے بازیاب کرائے گئےدس مزارعوں کوبازیاب کرا کے رہا کردیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 اگست 2016 11:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اگست۔2016ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر بیلف نے بازیاب کرائے گئے دس مزارعوں کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

(جاری ہے)

بیلف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ منڈی بہاوالدین کےاختر نامی زمیندار نے ان مزارعوں کو دو سال سے زبردستی قید کر رکھا تھا اور ان سے آٹھ ہزار ماہانہ پر جبری مشقت کرائی جا رہی تھی۔جس پر عدالت نے بازیاب کرائے گئے تمام مزارعوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مزارعوں کا طبی معائنہ کرانے اور زمیندار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنےکی بھی ہدائت کر دی۔عدالتی حکم پر رہائی پانے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :