ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کو گرفتار کر لیا

muhammad ali محمد علی پیر 22 اگست 2016 23:49

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کو گرفتار کر لیا

کراچی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے شدت پسندوں کی جانب سے شہر میں حالات خراب کیے جانے کے بعد سے رینجرز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ایم کیو ایم کے کئی رہنما گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن کے بعد اب ڈاکٹر عامر لیاقت کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عامر لیاقت کو آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے شرپسندوں کی جانب سے کراچی کے حالات خراب کیے جانے کے بعد سے ڈاکٹر عامر لیاقت وہ واحد رہنما تھے جو متحدہ کے حق میں میڈیا پر وضاحتیں پیش کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :