آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا

جنہوں نے یہ آگ لگائی ہے، انہیں ہر قیمت پر پکڑا جائے، آرمی چیف کاڈی جی رینجرزسے ٹیلی فونک رابطہ صورت حال کنٹرول میں ہے اور جلد ہی تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، ڈی جی رینجرز

پیر 22 اگست 2016 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے رابطہ کیا ہے اور انہیں کراچی کی کشیدگی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے یہ آگ لگائی ہے، انہیں ہر قیمت پر پکڑا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ڈی جی رینجرز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں حکم دیا کہ کراچی جنہوں نے یہ آگ لگائی ہے، انہیں ہر قیمت پر پکڑا جائے۔ ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صورت حال کنٹرول میں ہے اور جلد ہی تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ شہر میں ہر صورت امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لا قانونیت کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، شہری کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے، آج پیدا ہونے والی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔