ماری سیاست میں جو شدت کا عنصر ہے وہ ہرحال میں قابل مذمت ہے، مولانا فضل الرحمن

جتنی ناجائز تنقید میں برداشت کر رہا ہوں وہ تنقید اگر کسی دوسرے کے خلاف ہو تو پتہ نہیں وہ کیا سے کیا کردے، سربراہ جے یوآئی

پیر 22 اگست 2016 22:48

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) جمعیت علما ء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سیاست میں جو شدت کا عنصر ہے وہ ہرحال میں قابل مذمت ہے۔ پاکستان کا مستقبل امن اور باہمی رواداری سے وابستہ ہے۔ جتنی ناجائز تنقید میں برداشت کر رہا ہوں وہ تنقید اگر کسی دوسرے کے خلاف ہو تو پتہ نہیں وہ کیا سے کیا کردے۔

کسی کو ایسے ماحول سے نہیں نکلنا چاہئے جس سے پاکستان کے مستقبل کو خطرات ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ پہنچنے پر موہن جو دڑو ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے احتجاج سے کسی پر دباؤ نہیں پڑ رہا، ان کو کوئی اور مصروفیت نہیں اس لئے خود کو مصروف رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ بات چیت کے بغیر مدارس کی رجسٹریشن کا یکطرفہ قانون متعارف کروا رہی ہے۔

ایسے قانون کو نہیں مانا جائے گا۔ ہماری جماعت نے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔ اس قسم کے قانون کے ذریعے تعاون کا بدلہ لیا جا رہا ہے۔ ان کہنا تھا کہ مدارس کو کس بنیاد پر شکنجے میں کسا جارہا ہے، یونیورسٹیز اور کالیجز کے ہاسٹلز سے لوگ پکڑے گئے ہیں کیا پھر ان کالیجز اور یونیورسٹیز کو بند کیا گیا ہے؟

متعلقہ عنوان :