پاکستان کیخلاف نعرے لگوانے اور گالیاں دینے والے الطاف حسین کیخلا ف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے‘وزیر اعظم ،وفاقی وزیر داخلہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والی جماعت پر فوری پابندی عائد کریں ‘را اور موساد کے اشاروں پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالوں کو ہر حال میں قانون کی گرفت میں لانا ہوگا ‘پاکستان کیخلاف کوئی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرینگے

سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کا بیان‘ نجی ٹی وی چینلز پر حملوں کی مذمت

پیر 22 اگست 2016 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قا دری نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف نعرے لگوانے اور گالیاں دینے والے الطاف حسین کے خلا ف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے ،میڈیاہاؤسز پر حلے کھلی دہشتگردی ہے ،صحافیوں پر حملے اور املاک کو توڑ پھوڑ کرنیوالوں کے خلاف ہنگامی طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے ،ملک کے چوتھے ستون صحافت پر حملہ کرنے والے اور پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا، ملکی سلامتی کے حساس ادارے نوٹس لیں، لندن حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بولنے والے الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرئے ،پاکستان ہمارے اکابرین نے لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکر بنایا تھا ،پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرینگے ،را اور موساد کے اشاروں پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالوں کو ہر حال میں قانون کی گرفت میں لانا ہوگا ،اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ کراچی پریس کلب پر حملہ صحافیوں پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے ہم میڈیا ہاؤسز سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ،سحافیوں کو طاقت سے دبانے والوں کا مکروہ چہرہ آج ساری دنیا کے سامنے چاک ہوچکا ،ہم حکومت ،رینجرز ،پولیس سے نطالبی کرتے ہیں کہ وہ میڈیا ہاؤسز پر حملے کرنیوالے اور پاکستان کے خلاف نعروں کا جواب دینے والوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائیں ،پاکستان سنی تحریک آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ،ماضی میں صحافیوں کو اغواء ،قتل کرنیوالوں کا چہرہ اب بے نقاب ہوچکا ہے ،بھارت اپنی ہار اور بربادی کا بدلہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچا رہا ہے ،وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر داخلہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والی جماعت متحدہ قومی موؤمنٹ پر فوری پابندی عائد کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الطاف حسین کے پاکستان کے خلاف نعرے اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کی ترغیب کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمارے سیکڑوں کارکنان کو شہید کیا ،مگر ان قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا،گذشتہ روز ایم کیو ایم کے کاشف قادری نے وکلاء کو زندہ جلانے اور سنی تحریک کے 6کارکنان کے قتل کا انکشاف کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی چل رہی ہے ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں اور میڈیا ہاؤسز حملے کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ،انٹر پول کے ذریعے الطاف حسین کو پاکستان لاکر سزا دیجائے،۔