پرویز اشرف کو غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے طلب کرنے کا معاملہ ،نیب کو 6ستمبر کیلئے نوٹس جاری

پیر 22 اگست 2016 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات کی تحقیقات کے لئے طلب کرنے کے معاملہ پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے راجہ پرویز اشرف کی درخواست پر سماعت کی جس میں نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹسز کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم کے وکیل افتخار شاہد نے اعتراض اٹھایا کہ نیب نے عدالتی احکامات کے باوجود ان کے موکل راجہ پرویز اشرف کو نوٹس بھجوائے ہیں جن کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کو بھجوائے گئے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔فاضل عدالت نے نیب کو 6ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :