وفا قی پولیسکا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف آپریشن، 12بھکا ریو ں سمیت 19ملزمان گرفتار

پیر 22 اگست 2016 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء ) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران12بھکا ریو ں سمیت 19ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 530گر ام چرس ، زیو رات، پسٹل اور ما ل مسر وقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے دوران گشت ملزم سا جد محمود کو گرفتار کرکے اس سے 400گر ام چرس بر آمد کرلی۔

جبکہ ملزم اسد اﷲ کو گرفتار کرکے پسٹل بر آمد کرلیا۔ تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم سرفراز خا ن کو گرفتار کرکے اس سے 1کلو 130گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان با بو اور محمد فیا ض کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے زیو رات بر آمد کرلیے۔

(جاری ہے)

تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان قیصر عبا س اور غلا م عبا س کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران 11بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یوں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئیں ۔