ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر پر احتجاج کرتے ہوئے رکنیت سے استعفی دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 22 اگست 2016 22:25

ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے الطاف حسین کی پاکستان ..

نیویارک (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر پر احتجاج کرتے ہوئے رکنیت سے استعفی دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان کِکلاف نفرت انگیز اشتعال انگیز تقریر کرنے پر جماعت کے اندر سے بغاوت ہو گئی ہے۔ ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ ارم عظیم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور الطاف حسین ہم سے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگوانا چاہتے ہیں جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ارم عظیم فاروقی ان دنوں امریکی شہر نیویارک میں موجود ہیں۔