جن لوگوں نے کراچی میں ہنگامہ آرائی کی یا کرائی وہ اب جواب کیلئے تیار رہیں ان کو تما م باتوں اور ایک ایک سیکنڈکا حساب دینا ہوگا‘ ان لوگوں کو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ تمام زندگی یاد رکھیں گے

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا نجی ٹی وی چینلز پر حملے سمیت متعدد علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار

پیر 22 اگست 2016 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے اے آر وائی نیوز کے دفتر سمیت کراچی کے متعدد علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کراچی میں ہنگامہ آرائی کی یا کرائی وہ اب جواب کیلئے تیار رہیں ان کو تما م باتوں اور ایک ایک سیکنڈکا حساب دینا ہوگا‘ ان لوگوں کو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ تمام زندگی یاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کراچی میں ہنگامہ آرائی کی یا کرائی وہ اب جواب کیلئے تیار رہیں ان کو تما م باتوں اور ایک ایک سیکنڈکا حساب دینا ہوگا۔ ان لوگوں کو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ تمام زندگی یاد رکھیں گے۔ انہوں نے اے آر وائی نیوز سمیت تمام چینلز کو رینجرز کی سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ کسی بھی شرپسند کے بارے میں فوری طور پر رینجرز کو اطلاع کریں۔کوئی بھی مارکیٹ بند کرانے آئے تو ہمیں فوری اطلاع دی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں چند شر پسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔