پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کے معاملہ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگی ،وزارتوں کے نشے میں طعنہ زنی کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آ ئیگا، جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم پر اپنی حقیقت عیاں کی جا رہی ہے ، ٹی او آرز تسلیم نہ کئے گئے تو حالات مزید خراب ہو جائینگے

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ کی وفد سے گفتگو

پیر 22 اگست 2016 22:07

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا موقف ایک تھا ایک ہے اور یہی رہے گا کہ پانامہ لیکس کے معاملہ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ، نہ ہی ہم کو ئی کمپرومائز کرینگے ،وزارتوں کے نشے میں بد مست طعنہ زنی کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم پر اپنی حقیقت عیاں کی جا رہی ہے ، ٹی او آرز کو تسلیم نہ کیا گیا تو حالات مزید خراب ہوتے چلے جائینگے، حکومت خود بند گلی میں جانے والی پالیسیاں بنا رہی ہے۔

وہ پیر کو سابق ایم پی ائے سید حسن مرتضیٰ ،سید حسن شاہ کے ہمراہ وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ،سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ،اور دیگر پیپلز پارٹی پاکستان کی مرکزی قائدین و شخصیات 24اگست کو چنیوٹ چنا ب بینکوئٹ ہال میں ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے آئینگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر سمیت دیگر عہدیداروں کا اعلان بھی کیا جائیگا سابق ایم پی ائے سیدحسن مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ پورے ملک میں کنونشن کا سلسلہ جاری ہے اور مرکزی قیادت نے ملک میں پارٹی کو فعال بنانے اور ملک کو کرپٹ لٹیرے حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے کمر کس لی ہے اور اس پر قوم کو بہت جلد بہتر نتائج حاصل ہونگے