ا یکنک نے سیالکوٹ موٹروے اور برھان حویلیاں ایکسپریس وے سمیت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری دیدی

بلوچستان میں 22 ارب16 کروڑ روپے کے صاف پانی ،26.8ارب کے لواری ٹنل ،17.4ارب کے این45 کی توسیع کے منصوبے اور75ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹو کی خریداری کیلئے 45.4ارب روپے کی منظوری

پیر 22 اگست 2016 22:07

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء ) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ا یکنک )نے سیالکوٹ موٹروے اور برھان حویلیاں ایکسپریس وے سمیت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی، 89 کلو میٹر طویل لاہور سیالکوٹ موٹروے منصوبے پر45 ارب 38 کروڑ روپے جبکہ برھان حویلیاں ایکسپریس وے 34 ارب 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی منظور کیے گئے،صوبہ بلوچستان میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے 22 ارب16 کروڑ روپے کے منصوبے کی بھی منظوری دی،26.8ارب کے لواری ٹنل منصوبہ اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو دوہزار سترہ تک مکمل کرنے کی بھی منظوری دی گئی، لواری ٹنل سے منسلک این45- کی بہتری اور توسیع کے لئے 17.4ارب کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

75ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹو کی خریداری کے لئے 45.4ارب کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا۔ایکنک نے لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے کی منظوری دے دی۔برہان تا حویلیاں ایکسپریس وے کا منصوبہ بھی منظورکیاگیا۔منصوبے پر 34 ارب 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔لواری ٹنل 2017 تک مکمل کی جائے گی۔اقومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے لواری ٹنل منصوبہ اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو دوہزار سترہ تک مکمل کرنے کی بھی منظوری دی۔

منصوبے کے تحت لواری ٹنل اور ملحقہ چالیس کلو میٹر سڑک تعمیر ہو گی جبکہ چکدرہ سے چترال تک ایک سو تیس کلو میٹر سٹرک کی توسیع اور مرمت بھی کی جائیگی۔منصوبے سے چکدرہ ، تیمر گرہ،دیر اور چترال سمیت کئی علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔ خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ نے منصوبے میں خصوصی دلچسپی لینے اور اس کی جلد تکمیل کے احکامات پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

ایکنک اجلاس میں نواسی کلو میٹر لاہور سیالکوٹ موٹر وے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی،منصوبے پر تینتالیس ارب روپے سے زائدلاگت آئے گی۔منصوبے سے لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ مستفید ہونگے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نیکراچی پورٹ پر نوارب چھپن کروڑ روپے کی لاگت سے شپ لفٹ ٹرانسفر سسٹم کی بھی منظوری دی۔ایکنک نے بایئس ارب سولہ کروڑ روپے کی لاگت سے بلوچستان میں پانی کے وسائل کی بہتری کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔منصوبے سے بلوچستان کے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گی اور لائیوسٹاک کے شعبے میں بھی بہتری آئے گی۔(

متعلقہ عنوان :