ایک ہی اسمبلی میں دو مرتبہ حلف اٹھا نے کا منفرد ریکارڈ
پی پی 97سے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونیوالے (ن) کے اشرف وڑائچ نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا
پیر 22 اگست 2016 21:57
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پی پی 97کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے (ن) لیگ کے چوہدری محمد اشرف ورائچ نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ۔ چوہدری اشرف وڑائچ نے ایک ہی اسمبلی سے دو مرتبہ حلف اٹھا کر منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ۔ چوہدری اشرف وڑائچ نے 2013ء کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور ان سے تیسرے نمبر پر موجود پی ٹی آئی کے ناصر چیمہ نے 33پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی تھی ۔
الیکشن ٹربیونل نے نا اہلی کا فیصلہ کرتے ہوئے33پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کے احکامات دئیے تھے جس پر اشرف وڑائچ نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے انکی بحالی کا عبوری فیصلہ دیتے ہوئے 33پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا فیصلہ بر قرار رکھا۔(جاری ہے)
دوبارہ انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن نے 33کی بجائے 35پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نکال دئیے اور ناصر چیمہ کامیاب قرار پائے ۔
حلقہ پی پی 97 میں 21 جون 2015 کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن نمبر118اور 120 کے ووٹوں کی گنتی نہ کرنے پر سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن)کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ کی دائرکی گئی رٹ پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی جسٹس عامر ہانی مسلم اور جسٹس فیصل عرب پرمشتمل تین رکنی بینچ نے یکم جون 2016 کو فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم جاری کیا تھا کہ21جون کو2015 کو ہونے والے 33 پولنگ اسٹیشنوں کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی میں پولنگ اسٹیشن نمبر118اور120 کے ووٹوں کو شامل کر کے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے امید وار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے حکم پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ نے مسلم لیگ (ن)کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ اور تحریک انصاف کے ناصر چیمہ کی موجودگی میں کی گئی ووٹوں کی گنتی میں مسلم لیگ(ن)کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ 446 ووٹو ں سے دوبارہ ایم پی اے منتخب ہو گئے۔ تحریک انصاف کے ناصر چیمہ 11ماہ 22دن تک ایم پی اے کی رکنیت پر براجمان رہے ۔عام انتخابات میں ناصر چیمہ نے اشرف وڑائچ سے 7ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست کھائی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.