میڈیا دفاتر پر مسلح حملوں میں 12 مئی کی پرتشدد یادیں تازہ کردی ہیں، اعجاز درانی

پیر 22 اگست 2016 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ میڈیا دفاتر پر مسلح حملوں میں 12 مئی کی پرتشدد یادیں تازہ کردی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ہونے والے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ پیر کو ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے میڈیا دفاتر پر حملے پر اپنے ردعمل میں اعجاز درانی نے کہا کہ میڈیا پر حملے کرنے کی ہدایت کرنے والوں نے درحقیقت جمہوری نظام کے خلاف سازش کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔