میڈیا ہاؤسز اور پریس کلب پر پتھراؤ اور حملہ کرنا آزادی صحافت پر حملہ ہے، ڈاکٹر عارف علوی

حملہ کرنے والوں اور حملے کا حکم دینے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنے چاہئے

پیر 22 اگست 2016 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ قومی موومنٹ کے مسلح کارکنان کی جانب سے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے، توڑ پھوڑ اور خواتین کارکنان سے بد تمیزی ،میڈیا ہاؤس کی گاڑیاں ، ڈی ایس این جی جلانے اور کارکنان کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کی۔

قومی پرچم کی بے حرمتی اور پاکستان کو گالی دینا نا قابل معافی جرم ہے۔ آج تاریخ کا سیاح ترین دن ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا ہاؤسز اور پریس کلب پر پتھراؤ اور حملہ کرنا آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ حملہ کرنے والوں اور حملے کا حکم دینے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنے چاہئے اور انہیں فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ اب وہ زمانہ گزر گیا کہ غنڈہ گردی اور بد معاشی کے ذریعے اپنا نظریہ مسلط کریں ۔تحریک انصاف کی پوری قیادت صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آزادی صحافت کے لئے تحریک انصاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ہم اے آر وائی نیوز اور سماء نیوز اور دیگر صحافی برادری کی حفاظت اور سلامتی کے لئے اﷲ تعالیٰ سے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :