قومی سلامتی مشیر کی تمام وفاقی اور صوبائی ادورں کو دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ٗاجلاس سے خطاب

پیر 22 اگست 2016 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے تمام وفاقی اور صوبائی ادورں کو دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پرجائزہ کمیٹی کا اجلاس قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی زیرصدارت ہوا۔

جس میں وزارت داخلہ، خارجہ، اطلاعات و نشریات اور پیمرا سمیت ٹیلی کام اتھارٹی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء کو بلوچستان میں جاری دہشتگردی اور دہشتگردوں کی مالی معاونت پر بریفنگ دی گئی ٗ بلوچستان میں دہشتگردوں کی وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اجلاس میں شرکت کرنے والے متعلقہ حکام نے کمیٹی کو اپنے اپنے ادارے کی جانب سے کئے جانے والے ابتک کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حکام نے کمیٹی کو بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں قائم مدارس کی بھی تفصیلات سے بھی آگاہ کیاگیا۔ اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے متعلقہ حکام کو مظبوط ٹیم کی طرح نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :