وزیر اعلی شہباز شریف کی کراچی میں میڈیا ہاؤسز اور پریس کلب پر حملوں کی مذمت

پیر 22 اگست 2016 21:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی میں میڈیا ہاؤسز اور پریس کلب پر حملوں کی مذمت کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز پر حملے آزادی صحافت پر حملوں کے مترادف ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔توڑ پھوڑ کے واقعات اور عدم برداشت کے رویے کسی بھی طور پر مناسب نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اورآزادی صحافت کے لئے صحافیوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :