پنجاب اسمبلی ‘سانحہ کوئٹہ پر دہشت گردی کیخلاف اور مولانا عبد الستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کر نے کی متفقہ قرار داد یں منظور

شہداء اور ایدھی کیلئے فاتحہ خوانی‘اپوزیشن کا لاہور میں تحر یک انصاف کے کار کن کے قتل کیخلاف ایوان سے احتجاج واک آؤٹ اپوزیشن کے ایوان میں ’’مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے جبکہ (ن) لیگ خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر فرازنہ نذیر ہم لیکر رہیں گے کشمیر اور آزادہوگا کشمیرکے نعر ے لگاتی رہی ‘تحر یک انصاف کے رکن اسمبلی علی رضا دریشک کی 2تحاریک استحقاق کمیٹی کے سپر د کر دی گئیں ‘سپیکر نے خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر فر زانہ نذیر کو موبائل فون استعمال کر نے پرڈانٹ پلادی ‘(ن) لیگ کے ضمنی انتخابات میں کا میاب ہونیوالے چوہدری اشرف وڑائچ نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھالیا

پیر 22 اگست 2016 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی نے سانحہ کوئٹہ پر دہشت گردی کیخلاف اور مولانا عبد الستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کر نے کی قرار داد یں متفقہ طور پر منظور کرلیں ‘شہداء اور عبدالستارایدھی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ‘اپوزیشن کا لاہور میں تحر یک انصاف کے کار کن مرزاتنویر کے قتل کیخلاف ایوان سے احتجاج واک آؤٹ ‘اپوزیشن کے ایوان میں ’’مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے جبکہ (ن) لیگ خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر فرازنہ نذیر ہم لیکر رہیں گے کشمیر اور آزادہوگا کشمیرکے نعر ے لگاتی رہی ‘تحر یک انصاف کے رکن اسمبلی علی رضا دریشک کی 2تحاریک استحقاق کمیٹی کے سپر د کر دی گئیں ‘سپیکر نے خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر فر زانہ نذیر کو موبائل فون استعمال کر نے پرڈانٹ پلادی ‘(ن) لیگ کے ضمنی انتخابات میں کا میاب ہونیوالے چوہدری اشرف وڑائچ نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھالیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سوموار کے روز سپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں تلاوت قر آن پاک سے مقر رہ وقت 2بجے کی بجائے3بجکر 55منٹ پر شروع ہو ااجلاس میں پار لیمانی سیکرٹری الیاس انصاری نے سماجی بہود وبیت المال اور ملک احمد کر یم نے منصوبہ بندی وتر قیات کے متعلق سوالوں کے جواب دیئے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے لاہور میں تحر یک انصاف کے 2بھائیوں کے قتل کے مدعی مرزا تنویر بیگ کے قتل کے خلاف ایوان میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے مرزاتنویر بیگ کا فی عرصے سے دھمکیاں ملتی رہیں لیکن پو لیس اور حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور آخر انکا بھی قتل کر دیا گیا ہے اور قتل کر نیوالے بدنام زمانہ قاتل ہے مگر پو لیس اسکو پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیاسی لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ وہ رینجرز کے آنے کی وجہ سے ختم ہو ئی ہے اس لے لاہور سمیت پورے پنجاب میں رینجرز کو آنا چاہیے کل ہی قصور میں بھی ایک وکیل ناصر ترابی کی بھی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے جسکے خلاف ہم ایوان سے احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں جس پرا پوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا ہے اور جب 5منٹ بعد ایوان میں واپس آئے تو صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مرزاتنویر بیگ اور ناصر ترابی کے قتل کے واقعات مختلف ہیں وہاں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی اور مرزاتنویر بیگ کا قتل بھی دونوں گروپوں کی بلدیاتی انتخابات سے شروع ہونیوالی دشمنی کا نتیجہ ہے اگر تنویر بیگ کو دھمکیاں ملتی رہی ہیں تواپوزیشن اس پر پہلے کیوں نہیں بولی ؟اصل میں تحر یک انصاف نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے ایوان سے واک آؤٹ کیا ہے جسکے بعد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے توجہ دلاؤنوٹس کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ قاتلوں کی گر فتاری کیلئے پو لیس کام کر رہی ہے اور جلد مرزا تنویر بیگ کے قاتلوں کو گر فتار کر لیا جا ئیگا ۔

اجلاس کے دوران (ن) لیگ کی خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر کشمیرکی آزادی کیلئے ہم لیکر رہیں گے کشمیر کا نعرہ لگا تو اپوزیشن اراکین نے ’’مودی کا جو یار ہے غدارہے غدار ہے ‘‘کے نعرے لگائے جبکہ اسی دوران تحر یک انصاف کے عارف عباسی نے کورام کی نشاندہی کر دی مگر 5منٹ تک گھنٹیاں بجانے کے بعد کورام پورا ہوگا جبکہ اجلاس کے دوران ایدھی فاؤنڈیشن کے سر براہ مولانا عبد الستار ایدھی مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں منظور کرلی گئی قرارداد میں رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا مولاناعبدالستار ایدھی کی خدمات نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ہیں سماجی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے تھے انکی خدمات پر ایوان انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے یہ ایوان توقع رکھتا ہے کہ انکا قائم کردہ ادارہ انکی روایات کو قائم رکھے گاعبدالستار ایدھی کے لئے دعائے مغفرت بھی کروائی گی‘ پنجاب اسمبلی نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف بھی قرار داد منظور کر لی‘ مزمتی قرار داد میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی اجلاس کے دوران رکن پنجاب اسمبلی فرزانہ راجہ کی ٹیلی فون پر اٹکیلیاں کر نے پر ساتھی اراکین نے شکایت کر دی جس پر ڈاکٹر فرزانہ آگ بگولہ ہو گئی جبکہ سپیکر غصہ میں آ گئے اورکہا کہ ان کا ٹیلی فون ضبط کر لیا جائے ڈاکٹر فرزانہ نزیر ڈانٹ ڈپٹ پر خاموش رہی اور سپیکر کی ہدایت کو نظر انداز کر دیا جس پر سپیکر نے کہا کہ یہ کیا تماشا لگایا ہوا ہیآپ نے ٹیلی فون بند نہ کیاتوآپ کا فون اسمبلی سے باہر پھینک دوں گا جس پر سپیکر نے اسمبلی سٹاف کو حکم دیا کہ ان سے موبائل لیکرآئے تاہم بعد ازں رکن اسمبلی رانا ارشد کے کہنے پر فرزانہ نذیر نے اپنا موبائل فون بند کر دیا جبکہ اجلاس کے دوران گوجرانوالہ سے نومنتخب رکن اشرف وڑائچ نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھا لیاجبکہ سپیکر رانا محمد اقبال نے ان سے حلف لیااور ایجنڈ ا پورا ہونے پر سپیکر نے اجلاس آج صبح10بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا ۔