مخالفین ہمیں ملک کی خدمت کرنے پر اقتدار سے ہٹاناچاہتے ہیں ‘ ہماری کارکردگی کی بناء پر ان کو 2018کے الیکشن میں بھی شکست کا خوف ہے ،عوام کا جذبہ دیکھ کر کنٹینر پر چڑھنے والے بیٹھ جائینگے، احتجاج کی سیاست کرنے والے پاکستان کی خوشحالی نہیں چاہتے ،ان کی تحریک احتجاج کی اور ہماری ملکی ترقی و خوشحالی کی تحریک ہے ،عوام ترقی کی خاطر فساد کی سیاست مسترد کر دیں گے ،2018 میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ، چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری منصوبہ جلد تکمیل کو پہنچے گا ،ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھا رہے ہیں ‘ ملک سے مایوسی کے اندھیرے چھٹ رہے ہیں، دہشت گردوں میں کوئی دم خم نہیں، دہشتگرد ی آخری سانسیں لے رہی ہے ‘ دلیری کیساتھ جنگ لڑنے پر فوج، پولیس کے جوانوں اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں

وزیر اعظم نواشریف کا سیالکوٹ لاہور موٹروے کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب

پیر 22 اگست 2016 21:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواشریف نے کہا ہے کہ کنٹینر والے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ، مخالفین ہمیں اس لئے اقتدار سے ہٹانا چاہتے ہیں کیونکہ انکو ڈر ہے کہ اگر ہم مزید 2 سال ملک کی خدمت کر گئے تو وہ 2018 میں پھر شکست کھاجائیں گے ،عوام کا جذبہ دیکھ کر کنٹینر پر چڑھنے والے بیٹھ جائیں گے، احتجاج کی سیاست کرنے والے نہیں چاہتے کہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ ہو اورخوشحالی آئے، احتجاجی سیاست کرنے والوں کی تحریک میں عوام تو ہے نہیں صرف تحریک ہی تحریک ہے، ہم پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کی تحریک چلا رہے ہیں ،ہم ترقی کے سفر میں آگے بڑھ کر اندھیرو ں کا خاتمہ کررہے ہیں ، کچھ لوگ پاکستان میں خوشحالی نہیں چاہتے ،عوام ترقی کی خاطر فساد کی سیاست مسترد کر دیں گے ،2018 میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ، ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھا رہے ہیں ، چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری منصوبہ جلد تکمیل کو پہنچے گا ، دہشت گردوں میں کوئی دم خم نہیں، وہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے دہشتگرد ی آخری سانسیں لے رہی ہے ، ، دلیری کیساتھ جنگ لڑنے پر فوج، پولیس کے جوانوں اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

،لاہور سیالکوٹ موٹروے کے آغاز سے سیالکوٹ کے باسیوں کیلئے ایک اور نئی تاریخ رقم ہورہی ہے ،اس سے سیالکوٹ پورے ملک سے منسلک ہوجائے گا، سیالکوٹ سے پسرورتک بھی سڑک بنائی جائے گی، ملک سے مایوسی کے اندھیرے چھٹ رہے ہیں ۔ وہ پیر کو سیالکوٹ سے لاہور موٹروے کے افتتاح کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی تاریخ میں آج ایک منفرد دن ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے سیالکوٹ شہر کے باسیوں کیلئے ایک اور نئی تاریخ رقم ہورہی ہے۔،اس سے سیالکوٹ شہر پورے ملک سے منسلک ہوجائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سیالکوٹ سے پسرور اور پھر پسرور سے ڈسکہ سڑک بھی ہر حال میں بنائیں گے۔ ملک سے مایوسی کے اندھیرے چھٹ رہے ہیں۔ سیالکوٹ کی عوام کا جذبہ دیکھ کر کنٹینر پر چڑھنے والے بھی آرام سے بیٹھ جائیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کنٹینر والے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ترقی کے سفر میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اندھیرو ں کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ ہو اور خوشحالی آئے ، انہوں نے کہا 2013 میں ہر طرف لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے احتجاج ہو رہے تھے اور آج کی صورتحال بھی آپکے سامنے ہے۔

2018 میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ، ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھا رہے ہیں ، خنجراب سے کراچی تک سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ موٹر وے منصوبہ سیالکوٹ کے عوام کیلئے تحفہ ہے ، یہ منصوبہ ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ، اس منصوبے کو 2 سال سے کم مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، ہمارا کنٹینر ترقی اور خوشحالی کا کنٹینر ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں سڑکیں بنا رہے ہیں اور کچھ لوگ سڑکوں پر آتے جارہے ہیں ۔

پاکستانی نوجوان ترقی اور خوشحالی کا پاکستان چاہتے ہیں ، مخالفین ہمارے ترقیاتی پروگرام سے خائف ہیں ، امید ہے عوام ترقی کی خاطر فساد کی سیاست مسترد کر دیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ خوشحالی پاکستان کی عوام کا مقدر بنے گی، اگلے 2 سال میں ہمارے ترقیاتی کام تاریخ کا روشن باب ثابت ہوں گے، ہمارے مخالفین اس لئے ہم کو اقتدار سے ہٹانا چاہتے ہیں کیونکہ انکو ڈر ہے کہ اگر ہم مزید 2 سال ملک کی خدمت کر گئے تو پھر 2018 میں وہ الیکشن جیت نہیں سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ملک میں امن و امان کو بحال کیا، لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے بھی دور کئے۔ ہم پولیس،فوج اور سیکورٹی اداروں کے جوانوں کو سلام پیش کر تے ہیں، جنہوں نے قربانیاں دے کر ملک کی سلامتی کو بحال کیا ، ہم دہشت گردوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں میں کوئی دم خم نہیں، ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے۔ دلیری کیساتھ جنگ لڑنے پر فوج، پولیس کے جوانوں اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری منصوبہ جلد تکمیل کو پہنچے گا۔ ہم نے خراب حال ریلوے اور پی آئی اے کو ٹھیک کر دیا ہے، پی آئی اے کی حالت بھی بہتر کر رہے ہیں اور پریمئیر سروس سیالکوٹ بھی شروع کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست کرنے والوں کی تحریک میں عوام تو ہے نہیں صرف تحریک ہی تحریک ہے، ہم پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کی تحریک چلا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ سے لاہور 3 گھنٹے کا سفر 50 منٹ میں طے ہوگیا۔ موٹروے سیالکوٹ سے کھاریاں بھی جائے گی، انہو ں نے کہا کہ مجھے سیالکوٹ کے عوام سے خاص محبت ہے اور سیالکوٹ کے عوام میں خوشحالی اور ترقی آئے گی۔، ہمیں جب تک موقع ملا عوام کی خدمت کر تے رہیں گے، خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے عوام سے پاکستان زندہ باد کے پر زور نعرے لگوائے۔