صوبائی وزیر نے MSUs، کلا ئٹس ٹرانسپورٹ کی چابیاں اور کاغذات افتتاحی تقریب میں تقسیم کئے

19اضلاع میں فیملی پلاننگ پروگرام کو موثر بنانے،19 کلا ئٹس ٹرانسپورٹ،38 موبائل سروس یونٹس پاپولیسن ویلفیئر آفیسر ز کے حوالے موبائل سروس یونٹس میں جراحی سمیت گائنی کی تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں‘بیگم ذکیہ شاہنواز

پیر 22 اگست 2016 21:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کا تناسب زیادہ تر ہمارے پسماندہ علاقوں میں ہے جہاں مختلف معاشرتی رویوں کی اجارہ داری ہے۔ اس لئے محکمہ بہبود آبادی پنجاب نے 38 موبائل سروس یونٹس اور 19 اضلاع میں فیملی ہیلتھ کلینکس کو جدید نہج پر استوارکیا ہے یہ 38 MSUs آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے گھر گھر دور دراز علاقوں میں جہاں ہسپتال گھروں سے دور ہیں جا کر بہبود آبادی سے متعلق خدمات کے ساتھ ساتھ بنیادی صحت کی سہولیات بھی فراہم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں موبائل سروس یونٹس اور پنجاب کے 19 مختلف اضلاع میں فیملی ہیلتھ کلینکس کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان19 اضلاع میں فیملی ہیلتھ کلینکس میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی ، انفراسٹرکچر اور شاندار طرز پر عمارتیں شامل ہیں جو مکمل طور پر ائیرکنڈیشنڈ کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان فیملی ہیلتھ کلینکس کو جدید طرز پر استوار کیا گیا ہے۔ان میں ادویات،سرجری اور بنیادی طبی سہولیات موجود ہیں۔ان فیملی ہیلتھ کلینکس کو پیچیدہ مسائل کا شکار اور مشاورت کے خواہشمند خواتین وحضرات کو کلینکس تک رسائی کے لئے سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے 19 کلائنٹس ٹرانسپورٹ سہولت مہیا کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موبائل سروس یونٹس ایک چلتا پھرتا ہسپتال ہے اس میں جراحی سمیت گائنی سے متعلقہ تمام مسائل کے حل کے لئے سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

یہMSUs پنجاب کے دور دراز علاقوں میں جہاں ہسپتال گھروں سے دور ہیں میں خدمات فراہم کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موبائل سروس یونٹس میں گائنالوجسٹ کے علاوہ چار افراد پر مشتمل پیرامیڈیکس سٹاف بھی موجود ہو گا۔انہوں نے راجن پور،ساہیوال،سیالکوٹ،خوشاب،جھنگ،رحیم یار خان،پاکپتن،نارروال،ملتان،منڈی بہاؤ الدین،لاہور،چکوال،بہالپور،فیصل آباد،خانیوال،لودھراں اورمظفر گڑھ کے پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز میں فیملی ہیلتھ کلینکس کے لئے گاڑیوں کی چابیاں اور کاغذات تقسیم کئے۔

بعدازاں صوبائی سیکرٹری بہبود آبادی ڈاکٹر عصمت طاہرہ نے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی پہلے سے بہت فعال اور بہتر ہورہی ہے۔ ان موبائل سروس یونٹس کو خواتین کی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب نعیم الدین راٹھور،چیئرمین بہبود آبادی شہزادہ بٹ ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرز اور تمام افسران بہبودآبادی موجو دتھے۔

متعلقہ عنوان :