وزیر اعظم کا نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام انتہائی کم وسیلہ طبقات کو علاج کی فراہمی کیلئے شاندار اقدام ہے ‘شہباز شریف
پنجاب میں اس پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا‘ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اعلی سطح کی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
پیر 22 اگست 2016 21:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا-جس میں وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ اور ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اسد حفیظ کی وزیر اعظم کی نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی-وزیر اعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام انتہائی کم وسیلہ طبقات کو علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے شاندار اقدام ہے-پنجاب میں اس پروگرام پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیا جائے گا-وزیر اعلی نے ایک اعلی سطح کی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی پروگرام پرعملدرآمد کے امور کا جائزہ لے گی-وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نیشنل ہیلتھ سروسز سٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہ ہوں گی-وزیر اعلی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب کے چار اضلاع میں وزیر اعظم کا نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے اور اس پروگرام سے انتہائی کم وسیلہ خاندان مستفید ہوں گے - وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز، صوبائی محکموں کے اعلی حکام اوروفاقی اداروں کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی-صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اسلام آبادجبکہ ڈی سی او رحیم یار خان اور ای ڈی او ہیلتھ رحیم یار خان سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.