Live Updates

پی ٹی وی ٗ پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ ٗ عمران خان اور طاہر القادری سمیت 50ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار ٗ گرفتار کر نے کا حکم

عدالت نے 7حاضر ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی

پیر 22 اگست 2016 20:54

پی ٹی وی ٗ پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ ٗ عمران خان اور طاہر القادری سمیت 50ملزمان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثٖر عباس زیدی نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 50ملزمان کے ورانٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے پیر کو عدالت میں سماعت کے موقع پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر ملزمان کے ورانٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ پیش نہ کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے غیر حاضر تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ جبکہ عدالت نے 7حاضر ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔واضح رہے کہ دھرنوں کے دوران پارلیمنٹ ہاوس اور پی ٹی وی سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ کرنے ،کار سرکار میں مداخلت ،تھوڑ پھوڑ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے الزام میں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات