چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل تبدیل ٗ حسن اقبال کو چیئرمین سی ڈی اے کے اضافی اختیارات سونپ دیئے گئے

پیر 22 اگست 2016 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) حکومت نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین معروف افضل کو تبدیل کر کے حسن اقبال کو چیئرمین سی ڈی اے کے اضافی اختیارات سونپ دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو اسٹبیلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے آفیسر معروف افضل جو کہ چیئرمین سی ڈی اے کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا ہے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22کے آفیسر حسن اقبال کو سیکرٹری کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) تعینات کر دیا ہے جبکہ انہیں چیئرمین سی ڈی اے کے اضافی اختیارات بھی سونپ دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :