حکومت یا وزارتِ داخلہ کی جانب سے سابق سفیر کے پاسپورٹ روکے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ٗترجمان وزارت داخلہ

پیر 22 اگست 2016 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) ترجمان وزارتِ داخلہ نے سابق سفیر حسین حقانی کے پاسپورٹ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ِ پاکستان یا وزارتِ داخلہ کی جانب سے سابق سفیر کے پاسپورٹ روکے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارتِ داخلہ نے کہاکہ حسین حقانی کی جانب سے پاسپورٹ کے اجراء کی درخواست موصول ہوتے ہی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مقررہ مدت میں پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کو ارسال کر دیا گیا تھا۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق اس سلسلے میں کسی بھی تاخیر کی ذمہ داری وزارتِ داخلہ پر ڈالنا قطعاً مناسب نہیں:

متعلقہ عنوان :