رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے اطراف پوزیشنز سنبھال لیں، تمام راستے بند کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی پیر 22 اگست 2016 20:45

رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے اطراف پوزیشنز سنبھال لیں، ..

کراچی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے اطراف پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔ فصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے شرپسندوں کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملوں کے بعد سے شہر بھر میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حالات خراب ہونے کے بعد رینجرز کی بھاری نفری عزیز آباد پہنچ گئی ہے اور ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے اطراف پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔ جبکہ نائن زیرو کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔