وزیراعلی پرویزخٹک کاخیبر پختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی سے چھتیں گرنے والے واقعات میں اظہارافسوس

پیر 22 اگست 2016 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی سے چھتیں گرنے والے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیائع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ نا قابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے جھیل سیف الملوک پر سیلفی لیتے ہوئے خواتین جو گلیشئر تلے دب کر جان بحق ہونے اور لکی مروت کے صحافی عرفان کے چچا کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ نا قابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :