وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے کراچی میں نجی ٹی وی چینلز پر حملے کے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 22 اگست 2016 20:17

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے کراچی میں نجی ٹی وی چینلز پر حملے ..

اسلام آباد (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے کراچی میں نجی ٹی وی چینلز پر حملے کے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے شرپسندوں کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملوں کے بعد سے شہر بھر میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ شہر بھر میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار حرکت میں آ گئے ہیں۔ چوہدری نثار کی جانب سے واقعات کی رپورٹ طلب کی گئی ہے جبکہ ڈی جی رینجرز سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔