وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کراچی میں پرتشدد واقعات کی شدید مذمت، رپورٹ طلب کر لی

muhammad ali محمد علی پیر 22 اگست 2016 20:17

اسلام آباد (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کراچی میں پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے شرپسندوں کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملوں کے بعد سے شہر بھر میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے اب وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کراچی میں پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ جبکہ واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔