گاڑیوں کو جلانے اور پاکستان مخالف تقاریر کرنے اور ٹی وی چینلز پر حملے کے بعد ایم کیو ایم کے قائد اور شرپسندوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کی تیاری

muhammad ali محمد علی پیر 22 اگست 2016 19:49

گاڑیوں کو جلانے اور پاکستان مخالف تقاریر کرنے اور ٹی وی چینلز پر حملے ..

کراچی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) گاڑیوں کو جلانے پاکستان مخالف تقاریر کرنے اور ٹی وی چینلز پر حملے کے بعد ایم کیو ایم کے قائد اور شرپسندوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی ٹی وی چینلز پر ایم کیو ایم کے شرپسندوں کی جانب سے حملے کیے جانے کے بعد شہر بھر میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ شہر بھر میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد پرتشدد کاروائیوں، پاکستان مخالف تقاریر کرنے اور ٹی وی چینلز پر حملے کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد اور شرپسندوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ مقدمات بغاوت اور پاکستان کے خلاف تقاریر کرنے پر درج ہوں گے۔