قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم عبدالباسط اورظفرکو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیاگیا

قندیل کے قتل سے کچھ دیرقبل اوربعدمیں ظفرمسلسل حق نوازسے رابطے میں تھا،تفتیشی آفیسر

پیر 22 اگست 2016 19:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم عبدالباسط اورظفرکو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیاگیا۔تفتیشی آفیسر کا کہنا ہے کہ ظفر قندیل قتل کے ملزم حق نواز کا بہنوئی ہے۔قتل سے کچھ دیرقبل اوربعدمیں ظفرمسلسل حق نوازسے رابطے میں تھا۔تفصیلات کے مطابق قندیل قتل کیس میں ملزم ظفر اور عبدالباسط کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ جرم ثابت نہیں ہوا ،مقدمہ سے نام خارج کیاجائے جبکہ پولیس نے ملزم عبدالباسط اورظفرکو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانیکی استدعاکی۔تفتیشی آفیسر کا کہنا تھا کہ ظفر قندیل قتل کے ملزم حق نواز کا بہنوئی ہے۔حق نوازنے بیان دیاتھاکہ ظفرجانتاتھاکہ ہم قندیل کوقتل کر نے جا رہے ہیں۔قتل سے کچھ دیرقبل اوربعدمیں ظفرمسلسل حق نوازسے رابطے میں تھا۔اسی طرح ٹیکسی ڈرائیورعبدالباسط مرکزی ملزم وسیم کا دوست ہے۔عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزم عبدالباسط اورظفرکو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔

متعلقہ عنوان :