Live Updates

پاکستان میں طاقت اور جبر کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں

کسی بھی سیاسی جماعت کے قائد کی جانب سے کارکنان کو اشتعال دلانا اور تشدد پر اکسانا تشویشناک ہے‘لاٹھی اور گولی کی سیاست کرنے والے سیاستدانوں کو قوم مسترد کرچکی ہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت

پیر 22 اگست 2016 19:44

پاکستان میں طاقت اور جبر کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے قائد کی جانب سے کارکنان کو اشتعال دلانا اور تشدد پر اکسانا تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان میں چیئر پاکستان تحریک عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں طاقت اور جبر کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے، کسی سیاسی قائد کی جانب سے کارکنان کو اشتعال دلانا اور تشدد پر اکسانا انتہائی تشویشناک ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ لاٹھی اور گولی کی سیاست کرنے والے سیاستدانوں کو قوم مسترد کرچکی ہے ، نجی ٹی وی کی انتظامیہ اور کارکنان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ عمران خان نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جھوٹے پراپیگنڈے کی بجائے وزارت اطلاعات و داخلہ کے ذریعے میڈیا ہاوسسز کا تحفظ کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات