اپنی ذاتی سیاست سے زیادہ قومی وملکی حالات کومقدم تصور کرتا ہوں،مسلم لیگ(ن)سمیت کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکروں گا

سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کاملتان میں استقبالیہ تقریب سے خطاب

پیر 22 اگست 2016 19:43

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اپنی ذاتی سیاست سے زیادہ قومی وملکی حالات کومقدم تصور کرتا ہوں۔مسلم لیگ(ن)سمیت کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکروں گا۔موجودہ حالات میں جمہوریت اور جمہوری نظام کیخلاف بات کرنے والے دراصل ان قوتوں کوخوش کرنا چاہتے ہیں جوپاکستان کو ترقی کرتا اور آگے بڑھنا نہیں دیکھنا چاہتیں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روزملتان کے لیگی رہنما امیراﷲ شیخ کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرسیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔جاوید ہاشمی کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں کا پایا تکمیل تک پہنچنا بے حدضروری ہے اور اس منصوبہ کے اصل ثمرات سے تب ہی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے جب ملک میں سیاسی استحکام ہو۔اندرونی وبیرونی سازشوں کیخلاف اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)سمیت کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہایت سوچ سمجھ کرکروں گالیکن یہ ضرور ہے کہ اگلا الیکشن این اے 149سے ہی لڑوں گا۔

متعلقہ عنوان :