نفرت کی سیاست کرنیوالے کبھی اقتدار تک نہیں پہنچ سکتے ‘ نواز شریف کیخلاف ماضی کی طرح آئندہ بھی تمام سازشیں ناکام ہونگی ‘ نواز شریف نے ملک میں معاشی انقلاب برپا کیا ‘ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے معاشی انقلاب آئیگا‘ لاہور سے سیالکوٹ موٹروے منصوبے کے آغاز سے سیالکوٹ کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا‘ سیالکوٹ شہر نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روش کیا‘موٹر وے سے سیالکوٹ کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے

وزیر دفاع ،پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کاسیالکوٹ لاہور موٹروے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب

پیر 22 اگست 2016 19:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) وزیر دفاع ،پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست کرنیوالے کبھی اقتدار تک نہیں پہنچ سکتے ، نواز شریف کے خلاف ماضی کی طرح آئندہ بھی تمام سازشیں ناکام ہونگی ، میاں نواز شریف نے ملک میں معاشی انقلاب برپا کیا ہے۔ اقتصادی راہداری ایک نظریے کا نام ہے اور اسکی تکمیل سے معاشی انقلاب آئے گا، لاہور سے سیالکوٹ موٹروے منصوبے کے آغاز سے سیالکوٹ کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا، سیالکوٹ شہر نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روش کیا،موٹر وے سے سیالکوٹ کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔

وہ پیر کو سیالکوٹ لاہور موٹروے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ لاہور سے سیالکوٹ موٹروے منصوبے کے آغاز سے سیالکوٹ کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ شہر نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور بین الاقوامی معیار کی اشیاء برآمد کرنیوالے صف اول کا اہم شہر ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ میں 6 ارب روپے کی لاگت سے500 بستروں کا ہسپتال بنایا جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں سیالکوٹ نے بے پناہ ترقی کی ہے، میاں نوا ز شریف یہاں پیار بانٹنے آئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کرنیوالے کبھی اقتدار تک نہیں پہنچ سکتے ، نواز شریف کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں ناکام ہوئیں اور انشاء اﷲ آئندہ بھی ناکام ہونگی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ موٹر وے سے سیالکوٹ کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔میاں نواز شریف نے ملک میں معاشی انقلاب برپا کیا ہے۔ اقتصادی راہداری ایک نظریے کا نام ہے اور اسکی تکمیل سے معاشی انقلاب آئے گا۔ میاں نواز شریف کی منزل پاکستان کو معاشی طاقت بنانا ہے اور 2018میں پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔(ح ب)