کراچی،ہندوبرادری کی وزیراعلی سندھ سے گاندھی گارڈن میں واقع قدیم مندرکے تحفظ کی اپیل

پیر 22 اگست 2016 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست ۔2016ء) ہندوبرادری کی جانب سے وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے گاندھی گارڈن میں واقع قدیم مندرکے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے،ساڑھے تین ہزارسے زائد دستخطوں پرمبنی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ 70سال قبل بلدیہ عظمی کراچی کے اس وقت کیملازم مہاراج موہن ٹالیانے پلاٹ نمبرC-7میں ستلاماتامندرقائم کیاتھا،تاہم کچھ عرصے سے چندعناصر مندرکوختم کرنے پرتلے ہوئے ہیں،وزیراعلی سندھ کوپیش کی جانے والے درخواست ڈائری نمبر3701میں ہندوبرادری نے بلدیہ عظمی کراچی کی زمین پرقائم مندرکی زمین کی مارکیٹ ویلیوکے حساب سے قیمت اداکرنے کی پیشکش بھی کی ہے تاکہ ستلاماتامندرکومستقل بنیاد پردستخط حاصل ہوسکے اورہندوبرادری اپنے عقائد کے مطابق اپنی مذہبی رسومات بلاخوف وخطرآزادانہ طورپراداکرسکے۔

متعلقہ عنوان :