خواجہ سعد رفیق نے ایم این اے افتخار نذیر کی سفارش پرجہانیاں اسٹیشن پر اکبر بگٹی ایکسپریس کے سٹاپ کی منظوری دیدی

پیر 22 اگست 2016 18:11

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر کی سفارش پرجہانیاں اسٹیشن پر اکبر بگٹی ایکسپریس کے سٹاپ کی منظوری دے دی،تاجروں کی جانب سے اظہار تشکر۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جہانیاں کے رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کی سفارش پر لاہور سے براستہ جہانیاں کوئٹہ جانے والی24ڈاؤن اکبر بگٹی ایکسپریس کے جہانیاں ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کی منظوری دے دی جس کے بعد ٹرین نے جہانیاں ریلوے اسٹیشن پر اپنا سٹاپ کرنا شروع کر دیا ۔

ٹرین کا سٹاپ مقرر ہونے سے جہانیاں ، ٹھٹھہ صادق آباد،قطب پور،رحیم شاہ،دنیا پور ،ٹبہ سلطان پور اور گردونواح کے مسافروں کو کوئٹہ کا سفر کرنے کیلئے سہولت میسر آئے گی جبکہ اس سے جہانیاں کی تاجر برادری میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی تاجروں چوہدری صغیر احمد بسی،قاسم علی، قیصر شریف،ڈاکٹر محمد یٰسین،سرور نذیر آرائیں ،احسان شریف،حکیم انعام الحق،خالد محمود،حاجی ابراہیم،عمر فاروق،حکیم عبدالمجید سلیمانی ،شیخ اظہر سعید ،کاشف اقبال،عمیر اسلم چوہان ،حاجی سلیم طارق ،خالد محمود بھٹی،محمد عارف سعید ،ڈاکٹر عمران فاروق ، حسین وجاہت سیّد،حاجی رضا کویتی،محسن خاکی،مبشر کریم اور دیگر نے اکبر بگٹی ایکسپریس کا سٹاپ مقرر ہونے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔